احمد منصور : رافیل طیاروں سے متعلق بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیانات اور مودی کی ناقص حکمت عملی پر اپوزیشن لیڈرز کی سخت تنقید،اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعوں کا پردہ فاش کر دیا۔
اپوزیشن لیڈران اور معروف بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار گیارہویں بار امریکی ثالثی کو جھوٹ قرار دے رہی ہے، جبکہ ٹرمپ خود سیز فائر کا اعلان کر چکے ہیں۔
سی پی آئی ایم لیڈر کا کہنا تھا کہ جنگ جیسے اہم مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونا چاہیے تھا، لیکن مودی صرف اپنے سیاسی فائدہ سوچ رہا تھا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ آپریشن سندور جیسی عسکری کارروائی پر بھی بی جے پی نے اپنی سیاست چمکائی۔مودی کو چاہیے تھا کہ آل پارٹی میٹنگ بلاتے اور قوم کو حقائق بتاتے، بھارتی طیاروں کے متعلق معلومات ہندوستانی پارلیمنٹ میں شیئر کی جانی چاہیے تھیں۔
سنگاپور میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کا اعتراف مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتا ہے،راہول گاندھی نے طیارے گرنے پر سوال کیے تو بی جے پی نے انہیں غدار قرار دیا، حالانکہ سوال پوچھنا جمہوریت کا حصہ ہے۔
دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےجنگی حکمت عملی کی غلطیاں کی گئیں، جس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑا،جنگ میں نقصان ہونا فطری بات ہے، مگر میڈیا نے عوام کو گمراہ کر کے غلط کہانیاں گھڑیں،مودی سرکار نے فضائیہ کے طیارے گرنے کے حقائق کو چھپا کر قوم کو اندھیرے میں رکھا۔
جنرل چوہان کے حالیہ بیان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بھارت میں بھی بے نقاب کر دیے۔