پاک سوزوکی موٹر کمپنی کا وزیراعظم کو خط، گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کا وزیراعظم کو خط، گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف خط لکھ دیا گیا۔

پاک سوزوکی کمپنی نے وزیراعظم سے گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کردیا، کمپنی نے کاروں پر وود ہولڈنگ ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔ پاک سوزوکی کمپنی نے خط میں کہا کہ حکومت گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگائے،  کمپنی پہلے سے نقصان میں چل رہی ہے، ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے کمپنی پروڈکشن پلانٹ کئی دن بند رکھتی ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ کمپنی مکمل طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے، نئے ٹیکس لگانے سے گاڑیاں بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی ، کمپنی کو پہلے کوارٹرمیں بارہ ارب نوے کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer