وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ عراق، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پہلے پہنچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے 3روزہ دورہ عراق کیلئے  پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت پہلے پہنچ گئی ۔

  تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ  بلاول بھٹو کل 3روزہ سرکاری دورے پر کل عراق پہنچیں گے، بلاول بھٹو کے دورے سے قبل ہی مرکزی و صوبائی رہنماء عراق پہنچ گئے ہیں ،عراق پہنچنے والے رہنماوں میں فیصل کریم کنڈی، شرجیل میمن، ناصر شاہ شامل ہیں ، ان کے علاوہ ندیم افضل چن، مکیش چاولہ، قاسم نوید قمر بھی عراق پہنچ چکے ہیں ۔ 

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراقی ہم منصب  سمیت دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات  کریں گے ، بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں کے ہمراہ زیارات کیلئے کربلا، نجف بھی جائیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer