ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اور سینیٹرز نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کردی، مذمت کرنے والوں میں سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر فوزیہ ارشد شامل ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر محسن عزیز نے وڈیو بیان میں کہا کہ عسکری املاک کو نقصان پہنچانا فوج کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔سینیٹر فوزیہ راشد کا کہنا تھا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات دیکھے ہیں ان پر آنکھیں شرم سے جھک گئی ہیں۔