ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اب یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء اور اساتذہ آئیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کا354 واں اجلاس، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل فیکلٹی کو صوبے کی یونیورسٹیوں میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، فیکلٹیز کے ڈینز، صدور شعبہ جات اور دیگر 150سے زائد سینیٹ ممبران نے آن لائن شرکت کی۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دی ہے اور اب ہماری یونیورسٹیوں میں پہلے کی طرح بین الاقوامی طلباء اور اساتذہ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کی بجائے معیاری گریجوایٹس پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے وعدے کے مطابق گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے اب تمام فیصلے متعلقہ فورمز کی منظوری سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 سے فروری 2020 تک 406 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی ایڈوانس انکریمنٹ سے متعلق ہائر ایجوکیشن کے پرفارما کو اختیار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے 18 متعدد نوٹیفیکیشن اختیار کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پرائیوٹ سیکرٹری، سکیورٹی سٹاف اور سینیٹری ورکرز کے سروس سٹرکچر کی بھی منظوری دی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer