ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے کا نئی ٹرین سروس چلانے کے حوالے سے اہم اعلان

پاکستان ریلوے کا نئی ٹرین سروس چلانے کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: پاکستان ریلوے نے لاہور اور نارووال کے درمیان دس جون سے نارووال پسنجر کے نام سے نئی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا، کرایہ ایک سو روپے ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی کی ہدایت پر نارووال ایکسپریس ٹرین کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نارووال پسنجر ٹرین کا افتتاح دس جون کو ہو گا جبکہ ٹرین دس بجے لاہور سے اور دو بجے دوپہر نارووال سے روانہ ہو گی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے لئے نیا شیڈول بنا دیا گیا

لاہور اور نارووال کے درمیان ٹرین چلانے کا اعلان سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے نارووال ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ ٹرین شاہدرہ، نارنگ، بدوملہی سے ہوتی ہوئی نارووال پہنچے گی۔