پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے لئے نیا شیڈول بنا دیا گیا

پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے لئے نیا شیڈول بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز:پاکستان ریلوے کی جانب سے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل، نیا شیڈول پندرہ اپریل سے لاگو ہوگا۔ نو ٹرینوں کے اضافی سٹاپ جبکہ بارہ کے روانگی اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

نئے ٹائم ٹیبل میں کراچی سے میر پور خاص کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس کو بحال کر دیا گیا،علامہ اقبال ایکسپریس لانڈھی، ہزارہ ایکسپریس گھوٹکی اور عوام ایکسپرس ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشنز پر رکا کریں گی، ملت ایکسپریس چناب نگر، بہاوالدین زکریا ایکسپریس ڈرگ روڈ، شالیمار ایکسپریس خانیوال میں سٹاپ کریں گی۔ فرید ایکسپریس میر پور ماتھیلو، پاکستان ایکسپریس گھوٹکی، پڈعیدن اور مہر ایکسپریس بسال شریف رکیں گی، عوام ایکسپریس پشاور سے صبح نو بجے کی بجائے ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو گی، بدر ایکسپریس لاہور سے سوا چھ بجے کی بجائے نو بجے اور غوری ایکسپریس نو کی بجائے سوا نو بجے روانہ ہو گی۔

سرگودھا ایکسپریس سوا چار بجے، کوہاٹ ایکسپریس صبح سات بجے، چناب ایکسپریس لالہ موسی سے چار بجے روانہ ہو گی، ساندل ایکسپریس ملتان سے پانچ بجکر پچاس منٹ پر، اٹک پسنجر ماڑی انڈس سےپونے تین بجے، راولپنڈی پسنجر ساڑھے سات بجے روانہ ہو گی، بولان میل کو مارشلنگ یارڈ پیپری، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چھب، موسی پاک اور ملتان ایکسپریس چیچہ وطنی اور کوہاٹ ایکسپریس کو بابری بنڈہ پر مستقل سٹاپ کی اجازت دی گئی ہے۔ سکھر ایکسپریس خیرپور میں پانچ منٹ، بولان میل سہون میں دو کی بجائے پانچ منٹ جبکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس بھی سہون میں پانچ منٹ سٹاپ کریں گی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے پر مسافروں کا اعتماد بڑھا ہے جو ان کی کارکردگی اور معیار میں بہتری کاثبوت ہے۔