سورج کی تپش نے لاہوریوں کے ہوش اڑا دیئے

سورج کی تپش نے لاہوریوں کے ہوش اڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: شہرمیں سورج کا راج برقرار، موسم روز بروز گرماتا ہی جارہاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیاگیاہے۔جبکہ ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 کڑاکے کی گرمی پڑ نے سے شہریوں نے نہروں اور سویمنگ پول کا رخ کر لیا۔ ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈوبکیاں لگانے والوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کا یہ ہی حل ہے۔ سوئمنگ پول پر کوئی تراکی کے مزے لے رہا ہے تو کوئی سالائڈز سے نیچے پانی میں گر رہا ہے جبکہ پول میں لگے ٹیوب ویل کے آگے سے کو ئی ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ٹھنڈے پانی میں نہانے والے ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گھر میں لوڈشیڈنگ ستا رہی تھی اور باہر لو کے تھپڑے ستا رہے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔