سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ ہو یا قدرتی آفات ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کا قلبی تعلق ہے، مسلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف رکھنے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مشترکہ بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ رہے، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کا قلبی تعلق ہے، پاکستان اور ترکیے یک جان دو قالب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی اور علامہ اقبال کی فکر ہماری رہنمائی کرتی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بی ٹو بی کانفرنس میں ترک سرمایہ کاروں سے اچھی ملاقات رہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کی ، قبرص کے مسلے پر ترکیہ کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔