سٹی 42: مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی صحت یاب، کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ۔
تمام طبی معائنے اور ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد علامہ ناصر مدنی کو گھر روانہ کر دیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق علامہ ناصر مدنی کے ایکو کارڈیو گرام، ٹراپ آئی، ہارٹ انزائمز، سی ٹی انجیو اور سی ٹی برین سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔
طبی معائنے میں علامہ ناصر مدنی دل کے کسی عارضے میں مبتلا نہیں پائے گئے۔ابتدائی تشخیص کے مطابق شدید گرمی کے باعث ویزووَیگل سینکوپ سے وقتی طور پر بے ہوش ہوئے تھے۔