ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری سرور اور سجادہ نشین لعل شہباز قلندر کی ملاقات، قومی یکجہتی پر تبادلہ خیال

چوہدری سرور اور سجادہ نشین لعل شہباز قلندر کی ملاقات، قومی یکجہتی پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سجادہ نشین حضرت لعل شہباز قلندر پیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سلامتی، قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چوہدری محمد سرور نے پیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ کو اپنے فلاحی منصوبوں کے دورے کی دعوت دی، جبکہ سجادہ نشین لعل شہباز قلندر نے بھی انہیں سیہون شریف آنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔