کلیم اختر: صوبائی کابینہ کی منظوری کےبعدمحکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا.
اب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارروائیوں سے متعلق شکایات کی سنوائی کیلئے اپیل کا حق حاصل ہوگا،سیکرٹری پرائس کنٹرول کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بارے ایپلیٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی فوڈ پوائنٹ یا انڈسٹری کیخلاف کارروائی بارے شکایات کی شنوائی کی جاسکے گی۔
پرائس کنٹرول کے مطابق اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا فیصلہ حتمی ہوتا تھا،فیلڈ آپریشن ودیگر ونگز میں شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کئےجارہے ہیں، جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی جاری رہے گی۔