ویب ڈیسک :اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز’’اسکوئڈ گیم‘ ‘کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’’اسکوئڈ گیم‘‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ ہے۔
یہ سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔
’’اسکوئڈ گیم 3‘‘میں پہلے کے سیزنز کے مقابلے میں گیمز نہایت سخت ہیں اور پرتشدد مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں، جن پر ناظرین نے مختلف آرا کا اظہار کیاہے۔
کچھ نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب تر جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری حد تک پُر تشددقراردیاہے۔
سیریز کے ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق اس بار کہانی انسانی امید، اخلاقیات اور مشکل فیصلوں کے گرد گھومتی ہے جسے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔