ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں ڈیجیٹل نظام کا آغاز

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں ڈیجیٹل نظام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد شفافیت، قیمتوں کی نگرانی اور منڈی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول کا ماہ نومبر تک کاچھا سبزی و فروٹ منڈی کو ماڈل بنانے کا انتباہ کیا گیا،صفائی ستھرائی کے انتظامات ایل ڈبلیو ایم سی کے سپرد کر دیا،صوبہ بھر کی منڈیوں میں مارکیٹ فیس وصولی کو آؤٹ سورس کرنے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،ڈی جی پامرا طارق بسرا نے محکمانہ امور اور جاری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔

 ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ محکمے کے ریونیو اہداف میں اضافے کیلئے آؤٹ سورسنگ ماڈل کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول کا مارکیٹ کمیٹیوں کے سالانہ اہداف پورے نہ ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا،افسران و عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پیام کو ٹریننگ ماڈیولز فوری تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔