جنید ریاض:پنجاب کے1139سکولوں میں ابتدائی تعلیم کےکلاس رومزبنائےجائیں گے۔کلاس رومزبنانےمیں 25کروڑروپےلاگت آئےگی۔
کتابیں ،فرنیچراورلرننگ کٹس کی خریداری کیلئےفی سکول اڑھائی لاکھ دیئے جائیں گے،ای سی ای رومزبنانےکیلئے فنڈزسکول سربراہان کےاکاؤنٹ میں منتقل کیےجائیں گے۔
سکول سربراہان مقررہ ڈیڈلائن تک ای سی ای کلاس رومزبنانےکےپابند ہوں گے۔
اس سےقبل پنجاب بھرمیں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے 5ہزارکلاس رومزبنائےگئےتھے،لاہور کے سکولوں میں ای سی ای کلاس رومز کی تعداد 209 ہے۔
خیال رہے کہ 80فیصد سکولوں میں 3 سال قبل فراہم کی جانیوالی ای سی ای کٹس خراب ہوچکیں،سکول سربراہان نے نئی ای سی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App