ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے.
سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔