ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،بھارتی حمایت یافتہ30 خوارج ہلاک

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،بھارتی حمایت یافتہ30 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش  ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کرکے تمام30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 بھارتی دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔  کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد  بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔
ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے کیونکہ یہ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔