قیصر کھوکھر:وزیراعلیٰ کےپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت پی سی ون جمع کرانےکاآغاز کر دیا گیا۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں پیشرفت پر غور کیا گیا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی،پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے بریفنگ دی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 21 شہروں کو ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ، 5شہرگجرات، ڈسکہ، لیہ، اٹک، ننکانہ صاحب کے پی سی ون جمع ہوگئے، خانیوال اور وزیرآباد شہر کے پی سی ون آخری مراحل میں ہیں، ماہ رواں میں 14 دیگر شہروں میں کام کا پی سی ون جمع کرا دیا جائے گا، کامونکی، وہاڑی، مریدکے، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاولنگر ،ابھکر، بوریوالہ، گوجرہ، جڑانوالہ اور کمالیہ کے پی سی ون تیار ہیں،
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوٹ ادو، لودھراں، شیخوپورہ میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا، سیوریج، بارشی پانی کے نکاس، گلیوں کی پختگی کی سکیمیں شامل ہے،مرحلہ وار ہر چھوٹے بڑے شہر کو پی ڈی پی کے دائرہ کار میں لایا جائے گا، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرز پر شفافیت اور تیزی سے کام کیا جائے،پی ایم ڈی ایف سی اور پی ایم یو منصوبوں کی نگرانی کریں گے،صوبائی سطح پر سٹیئرنگ کمیٹی تمام امور کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔