ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن ان ایکشن، اہم احکامات جاری کردیے

Election Commission cancelled Transfer Posting Notification of NAB
کیپشن: Election Commission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا قومی احتساب بیورو میں تقررو تبادلوں بڑا ایکشن، چیئرمین نیب کو لاہور ، راولپنڈی ،ملتان اور سکھر کے ڈائریکٹرجنرلز کے تبادلوں فوری منسوخ کرنے حکم دے دیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن ان ایکشن، ڈی جی نیب لاہور ، راولپنڈی ،ملتان اور سکھر کے قائم مقام چئیرمین نیب کے فیصلوں کو فوری منسوخ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔

نیب ہیڈ کوارٹرز سے چئیرمین نیب کی ہدایت پر تقرروتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاگیا تھا۔دوسری جانب نیب پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا،ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کردیاگیا۔

کیونکہ رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیااور سرکاری وسائل کا استعمال کیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کے لئے 5جولائی کو طلب کر لیا۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضمنی الیکشن کے حلقہ کا دورہ کرنے پر طلب کرلیا،لیگی امیدوار احسن شرافت کو خلاف ورزی پر45 ہزار جرمانہ کردیاگیا۔

ریٹرننگ آفیسر پی پی 158 سید باسط علی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45ہزار جرمانہ کیا،امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer