ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کے بھائی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

بشری بی بی،بھائی،احمد مجتبیٰ،طلب،اینٹی کرپشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب  کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو سرکاری اراضی پر قبضےکے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپال پور میں سرکاری اراضی پر قبضےکا الزام ہے۔

ان  پر الزام ہےکہ انہوں نے سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اور  چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کراکر دکانیں تعمیر کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن مرکز ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔