ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان طلاق؛ اداکارہ فاطمہ ثنا کا اہم بیان آگیا

عامر خان طلاق؛ اداکارہ فاطمہ ثنا کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ قرار دی جانے والی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ کا بھی بیان سامنے آ گیا۔

تفصیل کے مطابق بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوچکی ہے،سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے صارفین اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو ان کی علیحدگی کا قصور وار قرار دے رہے ہیں، بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے الزامات کی تردید کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے.

مزید پڑھئے: عامر خان اور انکی اہلیہ میں طلاق کی وجہ کون اداکارہ بنی؟ نئی بحث چھڑگئی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جن سے ان کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے، جب لوگ ایسی خبریں پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں، میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔

   اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے مزہد کہا کہ عامر خان میرے سینئر ہیں ان کے ساتھ فلم میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،لوگوں کو چاہیے سچ کا ساتھ دیں اور جھوٹی باتیں مت کریں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف میگا سٹار مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوچکی ہے،دنوں کی راہیں جدا ہونے کی یہ خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر توایک نئی بحث چھڑچکی ہے، اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق کی وجہ بالی ووڈ ہی اداکارہ  فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دیا۔

صارفین عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اطلاق ہونے پر اداکارہ فاطمہ ثنا کو مبارک باد دیتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے تو ان کو عامر اور فاطمہ کو شادی کرنے کا بھی کہہ دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer