عامر خان اور انکی اہلیہ میں طلاق کی وجہ کون اداکارہ بنی؟ نئی بحث چھڑگئی

عامر خان اور انکی اہلیہ میں طلاق کی وجہ کون اداکارہ بنی؟ نئی بحث چھڑگئی
کیپشن: Aamir Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوچکی ہے،اس خبر نے شوبز کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑدی ہے اور صارفین نے اس طلاق کی وجہ بالی ووڈ ہی اداکارہ  فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف میگا سٹار مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوچکی ہے،دنوں کی راہیں جدا ہونے کی یہ خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر توایک نئی بحث چھڑچکی ہے، اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق کی وجہ بالی ووڈ ہی اداکارہ  فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث پر صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں،مختلف تبصرے کررہے ہیں اور میمز بھی شیئر کررہے ہیں،اس خبر کے بعد عامر خان اور  ہی فاطمہ ثناء شیخ کا نام بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل رہا،صارفین عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اطلاق ہونے پر اداکارہ فاطمہ ثنا کو مبارک باد دیتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے تو ان کو عامر اور فاطمہ کو شادی کرنے کا بھی کہہ دیا،اس معاملے پر اب تک فاطمہ ثناء شیخ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی،کرن راؤ اور عامر خان کی جوڑی کا شمار بالی وڈ کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا،دونوں نے متعدد فلمی منصوبے ایک ساتھ کیے اور شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے۔

عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی گئی ممکنہ طور پر دونوں 4 جولائی کو طلاق کے معاملے پر میڈیا سے طویل بات چیت بھی کریں گے یا پھر وضاحتی بیان جاری کریں گے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer