مال روڈ(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کی مختلف عدالتوں میں تعینات 14 افسروں اور سٹاف کے تقرر و تبادلے،چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، عملدرآمد 6 جولائی سے ہوگا۔
سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد جاوید اقبال ملک کا تبادلہ کرکے انہیں جسٹس محمد امجد رفیق کی عدالت میں تعینات کیا گیا، سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد ارشد کو جسٹس محمد امجد رفیق کی عدالت سے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں ایڈیشنل ہیڈ پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد فیاض اسلم کو جسٹس علی ضیاء باجوہ کی عدالت سے پول برانچ بھجوا دیا گیا۔
سینئر پی اے گلزار احمد کا چیف جسٹس سیکرٹریٹ سے تبادلہ کرکے جسٹس محمد امجد رفیق کی عدالت میں لگادیا گیا جبکہ سینئر پی اے ریاض احمد کو جسٹس علی ضیاء باجوہ کی عدالت میں تعینات کیا گیا۔ پی اے اظہر حیات اختر کو جسٹس فاروق حیدر کی عدالت سے جسٹس علی ضیاء باجوہ کی عدالت میں تعینات کیا گیا۔
پی اے سدھیر احمد کو جسٹس محمد امجد رفیق کی عدالت میں ہی ایڈیشنل ہیڈ پی اے لگا دیا گیا، پی اے ندیم احمد جسٹس علی ضیاء باجوہ کی عدالت سے تبدیل، جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں تعینات کردیا گیا۔
پی اے شہزاد احمد کو جسٹس علی ضیاء باجوہ کی عدالت سے تبدیل کرکے انہیں جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں تعینات کیا گیا ہے۔