ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کون ہوگا؟ 5 نام زیر غور

کمشنر لاہور کون ہوگا؟ 5 نام زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور تعینات کرنے  کے لئے 5 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب خود دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ابھی تک کمشنر لاہور کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی۔

  تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہور کی تعیناتی  کے لئے 5 نام زیرغور ہیں، ذرائع کے مطابق آصف بلال لودھی، کیپٹن (ر) محمد محمود، عمران سکندر بلوچ ، ذوالفقار احمد گھمن اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا نام کمشنر لاہور  کے لئے زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےابھی تک کمشنرلاہورکی تعیناتی کی منظوری نہیں دی۔

تاہم ذرائع کے مطابق پانچوں نام وزیراعلیٰ کو بھجوا دیئے گئے ہیں جن میں سے حتمی نام  کا فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کریں، کمشنر لاہور سیف انجم کے تبادلے کے بعد یہ سیٹ خالی ہے۔

یاد رہے کہ    کمشنر لاہور کیپٹن (ر)  سیف انجم کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی  کمشنر لاہور دانش افضال کو  کمشنر لاہور کا اضافی چارج  دے دیا گیا ہے،    کیپٹن ریٹائر  سیف انجم نے بطور کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج 30 نوممبر کو سنبھالا اور سیف انجم بطور  کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سات ماہ فرائض سرانجام دئیے۔  سیف انجم بطور ایڈمنسٹریٹر کے دور میں شہر میں ایک بھی میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا۔

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے  کمشنر لاہور ڈویثرن نے پی پی پی موڈ پر رنگ روڈ سادرن لوپ تھری کے پراجیکٹ کی منظوری لی اور 8 کلو میٹر طویل رنگ روڈ سادرن لوپ تھری پر تقریبا 10 ارب روپے پروجیکٹ کےمعاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں جبکہ لاہور رنگ روڈ سادرن لوپ میں 50 کنال کے دو منی جنگل لگانے کی منظوری لی، کیپٹن ریٹائرسیف انجم سات ماہ میں سے ساڑھے تین ماہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے بھاگ دوڑ کی اور قرنطینہ سینٹرز بنوائے۔

 

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے کردیئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer