یونیورسٹیز کب کھلیں گی،اعلان ہوگیا

یونیورسٹیز کب کھلیں گی،اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) مہلک وباء کورونا کی وجہ سے بند ہونے والی   یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سےپنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبیہ بھر میں کورونا کی وجہ سے بند ہونے والی سرکاری جامعات کو کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سےپنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں۔ یونیورسٹیز  کو کھولنے کے لئے جامعات کے وائس چانسلرز سے پہلے مشاورت کی گئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ  اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی،پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں  بی ایس، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹرز کے طلباء کو اجازت دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں باقی طلباء کو بھی اجازت دی جائے گی۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور مینجمنٹ میں نئے داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا طریقہ یونیورسٹی کی صوابدید ہو گا۔یونیورسٹیزکو دوبارہ کھولنے پر وائس چانسلرز نے آمادگی ظاہر کی ہے۔

یونیورسٹی اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا ان کیمپس ٹیسٹ منعقد کر سکتی ہے، لیکن یونیورسٹیز  میں ایس او پیز پر لازمی درآمد کروایا جائے گا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹیز کیلئے ایس او پیز تیار کریں گے۔

مزید اس سلسلے میں آیندہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوگا،جس میں اس مزید فیصلہ کیا جائے گا کہ ورونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے جامعات کو کھولا جائے گا، ایس اوپیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرایا جائے گا۔مذکورہ سفارشات کو وفاق کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال 2019-20 کے بجٹ کی سفارشات پر بحث کے لئے  وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیرصدارت سینڈیکیٹ کا اجلاس ہوا تھا  جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 9.39 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کی،بجٹ میں تحقیقی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے ریسرچ گرانٹ اور طلباء و طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لئے دی جانے والی سبسڈی میں اضافہ کیا گیا۔

 وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کا کہناتھا کہ خصوصی طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور مفت رہائش جبکہ سپورٹس کی بنیاد پر داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور حافظ قرآن کی ٹیوشن فیس معاف ہو گی۔ اساتذہ کیلئے اوورسیز سکالرشپس کی سکیم جاری ر ہے گی۔ پنجاب یونیورسٹی طلباء و طالبات کو152 ملین روپے کی سکالرشپس فراہم کرے گی۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer