(شاہد سپرا) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عمامہ شریف پہننے والے احباب کو ہیلمٹ سے استثنیٰ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، احتجاج میں پی ایس ٹی کے رہنمائوں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ سے استثنیٰ نہ ملنے پر پاکستان سنی تحریک نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا میں ، جس میں غلام قادر نقشبندی، علامہ فیاض رضا ، میاں خلیل،بشارت جلالی ، مولانا شفقت جمیل ،محمد سعید قادری، محمد احسان قادری،، میاں قیصر ، امجد حسین وٹو، محمد شوکت جانی، محمد شمس قادری،مہر اکمل نقشبندی، محمد زاہد گولڑوی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔
پاکستان سنی تحریک کے رہنما سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ عمامہ شریف پہننے والون کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک نہ صرف اہلِ سنت بلکہ تمام اقلیتوں کے جائز، آئینی اور قانونی حقوق کی محافظ تنظیم ہے۔