کاوش میمن: سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے کراچی میں 5 جنوری تک گیس کی بندش کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس بندش کا کوئی نیا اعلان نہیں کیا گیا اور تمام سہولیات معمول کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق شہر میں جاری نائٹ لوڈ مینجمنٹ کا عمل بھی معمول کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا، اور اس دوران صرف طے شدہ نائٹ لوڈ کے مطابق ہی گیس کی ترسیل میں فرق پڑ سکتا ہے۔