ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے تمام زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک قائم کر دیے ہیں جو فوری طور پر فعال ہوگئے ہیں، جس سے مسافروں کو کلیئرنس اور امیگریشن کے عمل میں آسانی ہوگی۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفر کو مزید ہموار بنانے کے لیے یہ سہولت ائیرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پری ڈیپارچر رہنمائی اب فون، ای میل اور بالمشافہ کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہے، اور FIA کی ویب سائٹ پر پری ڈیپارچر سہولت سے متعلق مکمل معلومات جاری کر دی گئی ہیں۔