بلال نیازی: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی, اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے نے مشترکہ طور پر مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا.
تیندوے کو پکڑے کے لیے پنجرے پہنچا دییے گئے, کیمپس میں ڈرون کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، تیندوے کے پنجوں کے نشانات بھی مختلف مقامات سے مل گئے۔
انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔