ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این آئی ایچ بورڈ ارکان کی تقرری کیلئے کمیٹی کی منظوری

این آئی ایچ بورڈ ارکان کی تقرری کیلئے کمیٹی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: وزیراعظم نے این آئی ایچ بورڈ ارکان کی تقرری کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی۔

 وفاقی وزارت قومی صحت نے کمیٹی کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں  جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کمیٹی کے وائس چیئرمین مقررکئے گئے ہیں ۔سیکرٹری صحت، وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ارکان میں شامل ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ،کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل  اورگیسٹروانٹرولوجسٹ ڈاکٹر نصراللہ چودھری بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔