ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے پنجاب بھر میں چار چھٹیاں

کل سے پنجاب بھر میں چار چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کل سے پنجاب بھر میں لانگ ویک اینڈ منایا جا رہا ہے ۔  جس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ، بسنت کی دو چھٹیاں اور اتوار کی ہفت وار چھٹی  شامل ہے ۔

پنجاب حکومت نے  کل  5 فروری یوم یکجہتی کشمیر  کی بھی چھٹی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے  اس سے قبل حکومت پنجاب نے بسنت پر دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تقریبا 25 برس  کے بعد  بسنت کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں میں بہت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔ 

  اس حوالے سے شہریوں کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے بسنت کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھ اور سات فروری کی عام تعطیل ہوگی۔تمام ادارے دفاتر اور محکمے بند ہونگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں طویل ویک اینڈ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے  ٹویٹ  میں کہا تھا  کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔

 وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس  موقع پر  صوبے بھر سے  لوگ  بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں ۔ لاہور کے ہوٹلز اور  چھتیں بک ہوچکی ہیں جبکہ پردیسیوں کا گھر جانے کا بھی رش دیکھنے میں نظر آیا ۔ طویل عرصے کے بعد  شہریوں کو لانگ ویک اینڈ میسر ہوا ہے ۔