ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کے موقع پر لیسکو کی بلا تعطل بجلی فراہمی، کنٹرول روم قائم

بسنت کے موقع پر لیسکو کی بلا تعطل بجلی فراہمی، کنٹرول روم قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہر بھر میں بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے موچی گیٹ، لبرٹی، اچھرہ اور فیروزپور روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز عمران محمود، ایکسیئن گلبرگ محمد طاہر اور ایس ڈی او لبرٹی طاہر ستار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لیسکو چیف نے بتایا کہ حساس علاقوں میں قائم گرڈ اسٹیشنز پر حفاظتی جال (سیفٹی نیٹس) کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران فوری رسپانس کے لیے لیسکو پی ڈی سی اور لیسکو داتا دربار ڈویژن میں خصوصی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں، جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔