ویب ڈیسک :حکومتِ پنجاب نے فروری کے پہلے ہفتے میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 فروری 2026 (جمعرات) کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
رانا جی پنجاب میں اگر کسی دن اسکول کھولنا ہو اس کا نوٹیفیکشن جاری کیا کریں۰ کیونکہ اب پنجاب میں چھٹیاں زیادہ اور اسکول کم دن کھلتے ہیں https://t.co/GpxRmlxkLs
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) February 4, 2026
اس کے علاوہ، حکومتِ پنجاب نے 6 فروری 2026 (جمعہ) کو بسنت کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی نوٹیفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ پورے پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو پبلک ہالیڈیز ہوں گی۔
خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’رانا صاحب، پنجاب میں اگر کسی دن اسکول کھولنا ہو تو براہِ کرم اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا کریں کیونکہ اب پنجاب میں چھٹیاں زیادہ اور اسکول کم دن کھلتے ہیں‘۔