ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا

مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول سےلاہوریوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھےہیں،بسنت کو محفوظ و منظم بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ کیا ۔انہوں نے موچی گیٹ اور دیگر گنجان آباد علاقوں میں بسنت انتظامات کا تفصیلی جائزہ اوربازاروں میں کیوآر کوڈڈپتنگوں کےسائزاورچرخی کے بغیرکیوارکوڈڈ ڈور کا موقع پر معائنہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے نےبسنت کو محفوظ بنانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کی جانچ  اوردکانداروں و شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی۔

 شہریوں نے 25سال بعد بسنت فیسٹیول کی بحالی پر شہریوں کا بھرپور خیرمقدم جبکہ حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 مریم اورنگزیب نےمحکمہ ہوم، پولیس، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو 1122 کوبسنت کے دوران ٹریفک روٹس اور متبادل راستوں کی مؤثر منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات اور دیے گئے ٹاسک کا موقع پر جائزہ لیاگیا۔
 سینئروزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بسنت سےلاہوریوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھےہیں،بسنت کو محفوظ و منظم بنانے کیلئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ایک ایک انتظام کی نگرانی کر رہی ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ 519بسیں، 60ہزاررکشے، میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین مفت سروس فراہم کرینگی،سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔