فلسطین کے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت، دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقہ میں اسرائیلی فورس کے اہلکاروں پر شوٹنگ حملے میں دوسرا فوجی مارا گیا جس کا نام سارجنٹ میجر (ریزرو) ابرہام تویکا فرائڈ مین ہے۔
آئی ڈی ایف نے منگل کے روز تصدیق کی کہ سارجنٹ میجر ابرہام توی تویکا فرائڈمین Avraham Tzvi Tzvika Friedman، چار فروری 2025 کو مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک حملے میں مارے گئے (فوٹو: آئی ڈی ایف)
شمالی مغربی کنارے میں آئی ڈی ایف کی ایک فوجی چوکی پر آج صبح ہونے والے شوٹنگ اٹیک میں ہلاک ہونے والے دوسرے فوجی کا نام IDF نے سارجنٹ میجر ابراہم زوی (تویکا) فریڈمین بتایا ہے۔ ان کی عمر 43 سال تھی۔ ان کا تعلق این نازیوو گاؤں سے تھا۔ سارجنٹ میجر فریڈمین نے ایفرائیم ریجنل بریگیڈ کی 8211ویں ریزرو بٹالین میں بھی خدمات انجام دیں۔
اس سے قبل IDF نے سارجنٹ میجر اوفرینگ کے اس ہی شوٹنگ اٹیک میں مارے جانے کا اعلان کیا تھاْ۔میجر اوفر ینگ جو تیسر چوکی پر حملے میں مارے گئے تھے۔ اس حملے میں مزید آٹھ فوجی زخمی ہوئے۔
حماس کے ترجمان کا حملے کے بعد بیان
الجزیرہ نیوز نے حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو ن کا ایک بیان اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی چوکی پر حملے کو اسرائیل کی "بڑھتی ہوئی جارحیت" کا جواب اور "ہمارے لوگوں کے اپنے دفاع کے حق" کا استعمال قرار دیا گیاہے۔
حماس کے ترجمان نےدعویٰ کیا کہ "بین الاقوامی خاموشی" نے اسرائیلی فورسز کو "غزہ کی طرح مغربی کنارے میں تباہی کی جنگ کا ارتکاب کرنے کی ترغیب دی ہے۔"
شمالی مغربی کنارے میں توباس کے قریب ایک گاؤں تیاسیر میں چوکی پر حملے میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے اور آٹھ زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی کے فوراً بعد مغربی کنارے میں "آئرن وال" کے نام سے ایک بڑا حملہ شروع کیا تھا۔ مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ آپریشن کی وجہ یہ بیان کی گئی کہ حماس کے دہشتگرد اب مغربی کنارے کے علاقے میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں ایران کی سرگرم پشت پناہی حاصل ہے۔ اسرائیل ان کی مغربی کنارے مین قدم جمانے کی کوششوں کو جارحانہ طریقہ سے روکے گا۔ اسرائیل کے گزشتہ کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران حماس کے حملے میں یہ اسرائیل کا سب سے نمایاں جانی نقصان ہے۔