ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی

پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔