ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کی جانب سے پی ایچ اے لاہور کو  گرانٹ جاری

محکمہ خزانہ کی جانب سے پی ایچ اے لاہور کو  گرانٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  محکمہ خزانہ نے لاہور کے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو 333 ملین روپے جاری کر دیے ہیں۔

یہ گرانٹ پی ایچ اے لاہور کے آپریشنل اخراجات جیسے بجلی، گیس، ٹیلی فون کے بل اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ایچ اے لاہور کو جاری کردہ بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے، جس سے ادارہ اپنے روزمرہ کے انتظامی امور کو بہتر طور پر چلانے میں کامیاب ہو سکے گا۔