ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے 5فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

 جس کے مطابق 5فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اور اس کے ماتحت تمام ضلعی عدالتوں میں بھی کل 5 فروری کو تعطیل ہوگی۔ یہ تعطیل کشمیر ڈے کے موقع پر رکھی گئی ہے، جس کے تحت عدالتیں بند رہیں گی۔

عدالت عالیہ لاہور نے اعلان کیا ہے کہ 5 فروری کی تعطیل لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ چھٹیوں کے کلینڈر میں شامل ہے۔ اس دوران عدالتوں میں کوئی کیس کی سماعت نہیں ہو گی اور عدالتی امور متاثر نہیں ہوں گے۔