پنجاب کابینہ کا 39واں اجلاس، باب آزادی کو شاہی قلعہ کی طرز پر اپ گریڈ کیاجائے گا:محسن نقوی

 پنجاب کابینہ کا 39واں اجلاس، باب آزادی کو شاہی قلعہ کی طرز پر اپ گریڈ کیاجائے گا:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 39واں اجلاس،پنجاب کابینہ کا ایک اور قومی و تاریخی فیصلہ، باب آزادی واہگہ بارڈرکی اپ گریڈیشن ہوگی، شاہی قلعہ کی طرز پر ری ڈیزائن کیا جائے گا، کابینہ نے منظوری دے دی۔
 اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی قانونی امور و نجکاری کے 14ویں اجلاس اور کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی امن و امان کے 8ویں، 12ویں، 13ویں، 14ویں،15 ویں اور 16ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے باب آزادی اور پریڈ گراؤنڈ کی توسیع و ری ڈیزائن پراجیکٹ اورفنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ باب آزادی کو شاہی قلعہ کی طرز پر اپ گریڈ کیاجائے گا، داخلی گیٹ شاہی قلعہ کے عالمگیری گیٹ کی طرز پر ڈیزائن ہوگا۔

باب آزادی پر پریڈ دکھانے کے لئے بڑی ایل سی ڈیز نصب کرنے کی ہدایت دیں،پلان کے مطابق پریڈ گراونڈ کی توسیع کے ساتھ بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، پارکنگ ایریا کو مزید کشادہ کیا جائے گا۔

 بریفنگ میں بتایا کہ اپ گریڈیشن کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تقریباً18 ہزار ہوجائے گی۔باب آزادی پراجیکٹ کی اونچائی تقریباً 120فٹ ہوگی۔ اجلاس میں لبرٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے قومی پرچم کیلئے بینک الفلاح سے معاہدے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں لاہور میٹروبس سروس کے کوریڈور کی تعمیر و توسیع کے لئے فنڈز ، بینک آف پنجاب کے نئے بورڈ کے ارکان کی نامزدگی  جبکہ حکومت پنجاب کی سرکاری رہائش گاہیں الاٹ کرنے کی پالیسی 2023ء کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈ وبس سروس کے معاہدے کی توسیع کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں محکمہ جیل خانہ جات کو محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم / آٹا کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔