اوورسیز پاکستانی اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو 15کی بجائے 10دن میں این او سیز مہیا کی جائیں گی، محسن نقوی

اوورسیز پاکستانی اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو 15کی بجائے 10دن میں این او سیز مہیا کی جائیں گی، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کو این او سیز کے حصول کے لئے بہت مشکل ہوتی تھی۔ اب بزنس مین بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر آئیں گے اور 15دن کے اندر این او سی حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کے پہلے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا پہلا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کرنے کے لئے محکمہ صنعت اور 6 لاہور چیمبرز آف کامرس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بنانے کا پرپوزل محکمہ صنعت اور لاہور چیمبر آف کامرس نے پیش کیا۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرمیں ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر ہوگی جس طرح پولیس خدمت مرکز خدمات دے رہے ہیں۔
 محسن نقوی نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں 20محکمے ہوں گے، 106 این او سیز ایک ہی چھت تلے ملیں گے۔ اب بزنس مین بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر آئیں گے اور 15دن کے اندر این او سی حاصل کریں گے۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کرنے کا وعدہ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کے ساتھ بھی تھا جو پورا کر دیا گیا ہے۔  بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے لئے ایسے ہی خدمات فراہم کرے گا جیسے پاکستانیوں کے لئے خدمات ہوں گی۔ اوورسیز پاکستانی اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو 15کی بجائے 10دن کے اندر این او سیز مہیا کی جائیں گی۔  


انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں 30 دن کے اندر 5بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر ز فنکشنل کردیئے جائیں گے۔ صرف لاہور نہیں باقی شہروں میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کیے جائیں گے۔ بزنس مین کو این او سیز کے حصول کے لئے مختلف محکموں کے دھکے کھانے پڑتے تھے۔  ایل ڈی اے ون ونڈو آپریشن اسی طرح خدمات دے رہا ہے، ایل ڈی اے میں بھی ون ونڈو آپریشن جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ چیمبر آف کامرس اور سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کر دیا ہے اب فائدہ آپ لوگوں نے خود اٹھانا ہے۔  اہم بات یہ ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کی مانٹیرنگ آپ لوگوں نے کرنی ہے اور جو ایشوز ہوں ان کی نشاندہی کرنی ہے۔