ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی کا آن لائن کلاسسز کے لیے بڑا اقدام

 ایچ ای سی کا آن لائن کلاسسز کے لیے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) سرکاری یونیورسٹیز کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کیلئے جاری فنڈز کا معاملہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کیساتھ شرائط عائد کر دی گئیں.
 
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر سرکاری یونیورسٹیز کو ایچ ای سی کی جانب سے  آن لائن نظام کے لیے 1 ایک کروڑ جاری کیا گیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کے ساتھ شرائط بھی لگا دی گئیں،شرائط سے متعلق ہدایات جامعات کو فراہم کر دی گئیں ہیں، جاری فنڈز صرف آن لائن تعلیم کے اجراء کے لیے خرچ ہونگے ۔ایچ آی سی کی جانب سے جاری فنڈز کا حساب کتاب رکھنا ہوگا ۔ ایچ ای سی  کی ٹیم کسی بھی وقت فنڈز کا حساب کتاب چیک کرے گی جبکہ بعض جامعات میں سخت شرائط ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا نظام شروع نہ ہوسککا۔

یاد رہے چند روز قبل ایچ ای سی نے لاہور سمیت ملک بھر کی 134 سرکاری یونیورسٹیوں کو فنڈنگ جاری کی تھی جس میں ایچ ای سی نے آن لائن ایجوکیشن کیلئے ہر یونیورسٹی کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی۔ گرانٹ سے یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سے متعلقہ تمام سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یونیورسٹیوں کی بندش کے دوران ایچ ای سی پالیسی کے تحت ہر یونیورسٹی آن لائن لیکچرز کا انعقاد کرے گی۔

 
ایچ ای سی حکام کے مطابق یونیورسٹیوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ ایک کروڑ روپے کی فنڈنگ سے آئی ٹی کے ماہرین کی عارضی بھرتی بھی کی جا سکتی ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیوائسز کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو با اختیار کیا ہے کہ وہ آن لائن ایجوکیشن کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔


 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer