ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گیا

لاہور تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گیا
کیپشن: City42 - School Heads, Show Cause,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تعلیم کے اعتبار سے ضلع لاہور کی ناقص کارکردگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 43 ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

سٹی 42 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمن آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ، سی ڈی جی ایل سکول راج گڑھ، گورنمنٹ ہائی سکول پیسہ اخبار، شاد باغ، چوبرجی اور بلال گنج کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ قلعہ لکشمن سنگھ، والٹن، پاکستان ماڈل سکول، مسلم لیگ ہائی سکول سید مٹھا بازار، والٹن کالونی، گرین ٹاؤن، وحدت روڈ، گڑھی شاہو، نسبت روڈ اور ریلوے پکے کوارٹرکو بھی شوکاز دیئےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی نےڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر کی رپورٹ پر سکولوں کو شوکاز جاری کیے ہیں۔ ان سکولوں کی کارکردگی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 57 فیصد یا اس سے بھی کم رہی۔ سکول سربراہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے خراب نتائج کی وجوہات بیان کریں گے۔ غیر تسلی بخش جواب پرسروسز سرنڈر کردی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer