ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں موسم  گرم تو کہیں موسلا دھار بارش؛ اہم پیش گوئی آگئی

کہیں موسم  گرم تو کہیں موسلا دھار بارش؛ اہم پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق کہیں موسم  گرم تو کہیں موسلا دھار بارش  کا امکان ہے 

منگل  (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق    ملک کےبیشتر علاقوں  میں موسم مرطوب رہنے کے علاوہ  کشمیر    ،    گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا  اور بالائی پنجاب   میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ۔ 
بدھ  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق     ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم   گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم کشمیر    ،    گلگت بلتستان ،با لا ئی  خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب   میں تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ۔ ۔     
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم   گرم اور مرطوب رہنے کی توقع  تاہم صبح اور رات کے اوقات میں     مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی  ہے ۔  
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع   میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے  کی توقع ہے ۔ تاہم چترال،  دیر، سوات ،  کوہستان،   شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور اور  وزیرستان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  ۔
پنجاب  کے بیشتر اضلاع   میں موسم گرم اور مرطوب  رہنے  کی توقع ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورشیخوپورہ   میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب      رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کی توقع ہے ۔تا ہم شام/رات میں   ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
    کشمیر اور   گلگت بلتستان   میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران     خیبر پختونخوا،  پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان   اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی  ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر )   خیبر پختونخوا: سیدو شریف 86، کاکول 71، میر کھانی 23، پشاور (ایئرپورٹ 12، سٹی 10)، کالام 07، دیر (لوئر 04)، بالاکوٹ، چراٹ، پٹن 02، دروش 01 پنجاب: فیصل آباد 77، اوکاڑہ 36، اٹک 26، قصور 12، بہاولنگر 07، چکوال 04، لاہور (ایئرپورٹ 04، سٹی 02)، اسلام آباد ایئرپورٹ 02، حافظ آباد، نارووال، ساہیوال 01 بلوچستان: ژوب 22 گلگت بلتستان: گوپس 07، گلگت 04، ہنزہ 01 کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ میں03  بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:       سبی 44، دادو، دالبندین 43، تربت، نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔