ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پشاور کے  تعلیمی بورڈ  نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

 پشاور کے  تعلیمی بورڈ  نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ملک رحمان :  پشاور کے تعلیمی بورڈ  نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بورڈ انتظامیہ نے رواں سال ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کیا گیا۔

اسی طرح دسویں جماعت کے امتحانات میں 95 ہزار 496 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 66 ہزار 988 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 27 ہزار 788 طلبہ امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔