ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کا نجی اسکولوں کے اساتذہ کو سرکاری نظام کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا نجی اسکولوں کے اساتذہ کو سرکاری نظام کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آزاد نہڑیو :  سندھ حکومت نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں کے تدریسی عملے کو سرکاری نظام کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے نجی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے تمام اساتذہ کا مکمل ریکارڈ جمع کیا جائے گا تاکہ انہیں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی بااختیار اتھارٹی کے نظام میں شامل کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نجی اسکولز رجسٹریشن رفیعہ ملاح نے تمام نجی اسکولوں کے پرنسپلز اور ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تدریسی عملے کا مکمل ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اساتذہ کی مطلوبہ معلومات مقررہ طریقہ کار کے مطابق فراہم کی جائیں۔

حکام کے مطابق موصول ہونے والا ڈیٹا سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی   اسٹیڈا کے پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا، جس کے بعد نجی اسکولوں کے تمام اساتذہ کا ریکارڈ سرکاری ڈیٹا بیس کا حصہ بن جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کے تدریسی عملے کا جامع ریکارڈ مرتب کرنا اور تعلیمی شعبے میں بہتر نگرانی، منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنانا ہے۔