ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں کتوں کی سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

امریکا میں کتوں کی سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک ہونے والے کتوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر ہفتے کے روز منعقد ہونے والی سالانہ ورلڈ ڈاگ سرفنگ چیمپئن شپ میں مختلف نسلوں کے کتوں نے سرفنگ کے شاندار مظاہرے کیے، جنہیں دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد ساحل پر موجود تھے۔

مقابلے میں چھوٹے اسپینیلز سے لے کر بڑے لیبراڈور کتوں تک نے حصہ لیا۔ ججز نے کتوں کی کارکردگی کا جائزہ اس بنیاد پر لیا کہ وہ کتنی دیر تک سرف بورڈ پر قائم رہے، لہر کا سائز کیا تھا اور انہوں نے کتنے اعتماد کے ساتھ سرفنگ کی۔

اپنے 10 ویں سال میں داخل ہونے والے اس ایونٹ کا انعقاد سان فرانسسکو سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب میں واقع پیسیفیکا کے ساحل پر کیا گیا۔ مقابلے کے ساتھ پالتو جانوروں کو گود لینے کی مہم اور مقامی فلاحی اداروں کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔

رنگ برنگی لائف جیکٹس پہنے کتوں کو ان کے انسانی ساتھی سرف بورڈ پر لہروں تک لے گئے، جہاں وہ کامیابی سے ساحل تک سرفنگ کرتے رہے۔ ہر کامیاب سواری پر تماشائیوں نے تالیاں بجائیں اور خوب داد دی۔

Ansa Awais

Content Writer