سٹی42: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا.
تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج میں عوام کی شرکت کی امیدیں ختم ہونے کے بعد اپنے "ملک گیر احتجاج" کی تاریخ پانچ اگست سے بڑھا کر اس میں 14 اگست (پاکستان کے یومِ آزادی) تک توسیع کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف نے جس "احتجاج" کے لئے کئی ہفتے کوشش کی اس کو عوام کی توجہ حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد آج پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنا احتجاج اور جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ابتدا مین یہ بتایا گیا کہ اب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔ اس کے بعد شام کو بتایا گیا کہ ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹر اپنے اپنے حلقوں مین کوئی احتجاج نہین کرین گے بلکہ سب اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔