جنید ریاض:پرائیویٹ سکولز کیجانب سےجعلی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانےکاانکشاف ہوا ہے۔
اس انکشاف کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا صرف پرائیویٹ سکول آنرزکورجسٹریشن جاری کرنیکافیصلہ کر لیا ،پرنسپل یاہیڈٹیچرزکورجسٹریشن یاتجدیدنہیں دی جائےگی۔
سکول آنرزکورجسٹریشن کیلئےدی گئی درخواست کیساتھ بیان حلفی بھی جمع کروانا ہوگا،سکول آنرزکوبیان حلفی میں تمام دستاویزات اصلی ہونےکےحوالےذمہ داری لیناہوگی۔
قواعدوضوابط پرعملدرآمدنہ کرنیوالےپرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن یاتجدیدروک دی جائیں گی۔
واضح ر ہے کہ گزشتہ دنوں 100سےزائدپرائیویٹ سکولوں کیجانب سے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروایاگیاتھا۔تاحال اس حوالےسےابھی تک ایک بھی پرائیویٹ سکول کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جاسکی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App