ویب ڈیسک: شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیرا کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیرا کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا ۔انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کسی کی سماعت کی۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کرتے ہوئے17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔