پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ 14 اگست سے کھیلی جائے گی

Football
کیپشن: Football
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( سٹی 42) پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنے ایکٹیوٹی کیلنڈر کے دوسرے ایونٹ پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کا 14 اگست 2021 سے آغاز کرنے جارہی ہے۔

 دفاعی چیمپیئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم چھٹی بار ٹائٹل کے حصول کیلئے فیورٹ ہو گی۔ لیگ کا پہلا رائونڈ ملتان بعدازاں راولپنڈی، کوئٹہ اور کراچی میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔ 

ملک بھر سے بارہ ٹیموں نے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق بھی کردی ہے جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) ،پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، بلوچ کلب کوئٹہ، کراچی یونائیٹڈ، اور ہما کلب اسلام آباد شامل ہیں۔

بلوچ کلب کوئٹہ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیموں نے گزشتہ سال پی پی ایل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ لیگ کے ڈراز اور ٹیکنیکل ریگولیشن کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ کو یادگار اور اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرانے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں

Sughra Afzal

Content Writer